بھٹکل 30/ڈسمبر (ایس اونیوز) کیمپس فرنٹ آف انڈیا (سی ایف آئی)، بھٹکل تعلق کمیٹی کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ہے جس میں ابراہیم صہیب صدر اور محمد ایمن سکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔ اس تعلق سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ عہدیداران کے انتخاب کے موقع پر کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی ریاستی کمیٹی کے رکن محمد کلیم موجود تھے، جنہوں نے ابتدا میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا کا تعارف پیش کرتے ہوئے اس کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ سی ایف آئی کے ریاستی رکن اشوان صادق نے پرچم بلند کرتے ہوئے اسے بھٹکل یونٹ کے ذمہ داران کے حوالے کیا۔ خیال رہے کہ کیمپس فرنٹ، سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی ) کی طلبا تنظیم ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق مندرجہ ذیل عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا۔
صدر: ابراہیم صہیب
نائب صدر: محمد عادل
سکریٹری: محمد ایمن
نائب سکریٹری: شیخ عرفان
خزانچی: رازق بسرور
بھٹکل تعلقہ کمیٹی ممبرس محمد رومان، عبدالباقی، مصور، سعود ودیگر اس موقع پر موجود تھے۔
